پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسےکی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا ، ڈی سی ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا ، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ۔
پی ٹی آئی سندھ کےسیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو عدالت سے امید ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست پر 6 مئی کو عدالت میں سماعت ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6 مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصول ہو گا