اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نائیجیرین ہم منصب باکاری یاؤ سنگرے سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی میدان میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ او آئی سی کے فریم ورک کے اندر رابطہ کاری پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر او آئی سی کیلئے اجتماعی مفاد کو آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نائیجیریا کے پاکستان کی حمایت اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی موقف کو سراہا۔
مزید پڑھیں: تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، سیکھتا ہوں: مراد علی شاہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائیجیرین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر پر نائیجر کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنجول شہر کے لارڈ میئر روہی ملک لو سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ترقی، سماجی ترقی میں خواتین اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔