دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دولاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک 2 ماہ کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں، اپنے دور حکومت میں صوبے کو صحت کی بہترین سہولیات دیں گے۔ قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کامنصوبہ دیا ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے فری ادویات کا منصوبہ شروع کیا ، افسوس کہ گزشتہ پانچ سے سات سالوں کے دوران کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز فری وائی فائی سروس کا انعقاد ، 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو
ان کامزید کہنا تھا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیاجائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں ،200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کیے ، نوازشریف کی بیٹی اور شہبازشریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے ، اپنے دور حکومت میں پنجاب کے 36 اضلاع کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔