میئر آف لندن کا انتخاب، صادق خان تیسری بار بازی جیت گئے

May 04, 2024 | 19:16:PM

(اسد علی )  پاکستانی بس ڈرائیور کے  بیٹے صادق خان نے تیسری بار مئیر آف لندن کا انتخاب جیت لیا، لیبر پارٹی نے حتمی نتائج سے پہلے ہی اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو شکست دے کر تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں،پاکستانی نژاد صادق خان نے میئر منتخب ہونے کیلئے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،جبکہ  کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل کو آٹھ لاکھ 13 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے اس طرح صادق خان کو مد مقابل سوزن ہیل پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ صادق خان کا  تعلق کسی امیر کبیر گھرانے سے نہیں بلکہ وہ ایک محنت کش انسان کے صاحب زادے ہیں اور ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے،ایک بس ڈرائیورکے  بیٹے صادق خان  لندن کے پہلے مسلمان میئرکے طور 2016میں عالمی افق پر ابھرے ،وہ دوسری بار 2021میں اور اب تیسری بار مئیرلندن کا سہرا اپنے سر سجانے جارہے ہیں ، اس حساب سے برطانیہ میں پاکستانی نژاد صادق خان نے تاریخ رقم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے

لیبر پارٹی کو 107 کونسلز میں سے 48 پر برتری جبکہ کنزویٹو کو صرف 12 کونسلز پر برتری  مل سکی، لیبر پارٹی کے 107 کونسلز میں 1061 کونسلرز منتخب جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کے 508 اور کنزرویٹو پارٹی کے 501 امیدوار کامیاب ہوئے،225 آزاد امیدوار اور گرین پارٹی کے 173 امیدوار کامیاب ہوئے،حالیہ الیکشن میں مسلمان ووٹ اہم رہا غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی حمایتی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ اور ویلز کے 11 مئیرز کا الیکشن  ہو رہا  ہے جس میں 6 مئیرز کی جیت کا اعلان کیا جا چکا،لیبر پارٹی کے 5 جبکہ کنزرویٹو پارٹی کا صرف ایک مئیر منتخب ہوا،لیبر پارٹی نے ایسٹ مڈلینڈ،لیور پول سٹی،نارتھ ایسٹ ،ساوتھ یارک شائر اور یارک اینڈ نارتھ یارک ریجن سے جیت اپنے نام کی،کنزرویٹو پارٹی  کا امیدوار ٹیز ویکی  سے مئیر منتخب ہوا،لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کو مئیر آف لندن کے نتائج کا اعلان کا انتظار جس کی توقع ہے اگلے چار گھنٹوں میں مئیر آف لندن کے نتیجہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں