(اویس کیانی )گورنرز کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دےدی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کابینہ میں جلد شمولیت کے حوالے سے نظر ثانی فیصلے پر مشاورت کی یقین دہانی کر ا دی،صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی اس معاملے پر جلد ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کابینہ کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد سی ای سی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا ،بلاول بھٹو کو کابینہ میں اہم وزارتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: گندم درآمد سکینڈل ،تحقیقاتی کمیٹی کا نگران وزیراعظم سے متعلق بڑا فیصلہ