سوزوکی اور ’کیا ‘ کے بعدشینگن موٹرزنے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

May 04, 2024 | 19:53:PM

(24 نیوز ) پاکستان میں ایک عرصہ تک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب اچانک سے  کاریں سستی ہونا شروع ہو گئی ہیں ، سوزوکی ، ’کیا ‘ اور پیوگیوٹ کے بعد اب شینگن موٹرز نے بھی اپنے مین ویریئنٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق شینگن موٹرز نے  ’ اوشن ایکس 7‘  اور ’اوشن ایکس 7 کمفرٹ ‘ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے، ’ اوشن ایکس 7‘   کی قیمت میں 4لاکھ روپے اور ’اوشن ایکس 7 کمفرٹ ‘  کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کمی  کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ  جاری ملکی حالات ، مہنگائی  اور قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گاڑیوں کی سیلز کافی متاثر ہوئی جسے نارمل کرنے کیلئے اب گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی جا رہی ہے ، شینگن موٹرز نے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی ہے، جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے،اسی طرح ’اوشن ایکس 7فیوچر سینس‘کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اب 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4مئی سے 15جون 2024ء تک ہو گا۔

واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے کیا کی طرف سے اپنی گاڑی ’سٹونک‘ کی قیمت میں 24فیصد اور سوزوکی کی طرف سے ’سویفٹ‘ کی قیمت میں 13فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ چند روز قبل فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کیا تھا،’ پیوگیوٹ 2008‘ ساڑھے4 لاکھ روپے تک سستی کی گئی ،،پیوگیوٹ 2008 ایکٹو کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے   کمی کی گئی ،

 اگر یہی گاڑی آپ آسان اقساط پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ اسے 70 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے ، اس سے قبل اقساط میں یہ گاڑی 75 لاکھ 50 ہزار روپے میں دی جارہی تھی ۔

  اسی گاڑی کا دوسرے ویرینٹ ’ الیور‘ کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہے اور یہ گاڑی اب مارکیٹ میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت 77 لاکھ روپے تھی ،یوگیوٹ الیور آسان اقساط میں 5 لاکھ روپے سستی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد آسان اقساط پر یہ گاڑی 78 لاکھ روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی آسان اقساط میں قیمت 83 لاکھ روپے تھی ۔

  اس سے قبل ’ کیا‘ نے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے اچانک کمی کر دی جس کے بعد یہ گاڑی 47 لاکھ67 ہزار  روپے پر فروخت کی جارہی ہے ۔

 خیال رہے کہ چند دن پہلے چینی کار ساز کمپنی’’ چیری‘‘ نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان  کیا تھا، پاک وہیلز کے مطابق چینی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل کرلئے ہیں اور اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے، کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ۔

مزیدخبریں