فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبر پختونخوا حلف اٹھالیا

May 04, 2024 | 20:57:PM

This browser does not support the video element.

(عامرشہزاد ) صدر مملکت آصف علی زرداری  کی جانب سے نام کی منظوری کے  بعد  فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گورنر کے پی کے کی  حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر سے حلف لیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب میں  شرکت نہیں کی،تقریب میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام اور پارٹی کارکنان کی شرکت،پنڈال جئے بھٹو کے نعرے سے گونج اٹھا۔ 

حلف برداری تقریب کے بعد فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، وزیراعلیٰ کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی ممکن ہے وہ کسی مصروفیت کے باعث شامل نہیں ہو پائے ،فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی کے اعتماد کا مشکور ہوں،میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں،یہ صوبہ ہم سب کا صوبہ ہے اور اس کی ترقی چاہتے ہیں،مرکز اور صوبے میں محاذآرائی نہیں چاہتے،صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال مخدوش ہے،اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن قائم کرینگے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھاکہ صوبے کی تمام جماعتوں کے سربراہان کے پاس جاونگا،تمام سیاسی قائدین کو ٹیلی فون بھی کئے ہیں،صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں وفاق میں آپ کا وکیل بنوں گا،صوبائی حکومت کے ساتھ مل جل کر صوبے کے مسائل کا حل نکالیں گے،شائد وزیراعلی مصروفیت کی وجہ سے حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے،وزیراعلی کو دعوت دیتا ہوں کہ ائیں اس صوبے کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں،پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات اور مفاہمت کی بات کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد ایک دلچسپ صورتحال بن گئی ہے وہ یہ کہ خیبر پختونخوا کے 3اہم عہدے ایک ہی ضلع کو چلے گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ ، آئی جی اور گورنر  کےپی کے کا تعلق ایک ہے ضلع سے ہے ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ، فیصل کریم کنڈی اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر  حیات گنڈ اپور کا تعلق ایک ہی ضلع  ڈی آئی خان سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی اور ’کیا ‘ کے بعد ایک اور کا رکمپنی نے قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں