(24 نیوز)سعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ بدربن عبد المحسن علالت کے باعث 75 برس کی عمر میں وفات پاگئے،شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں کیا جاتا ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2019 میں شہزادہ بدربن عبد المحسن کو شاہ عبدالعزیز کے تمغے سے بھی نوازا تھا،شہزادہ بدربن عبد المحسن 2 اپریل 1949 کو ریاض میں پیدا ہوئے ، وہ شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز آل سعود کے دوسرے بیٹے تھے،سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے والا قومی نغمہ فوق ھام السحاب (بادلوں سے کہیں بلند)، جسے محمد عبدہ نے 1989میں گایا تھا، اس کے بول معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن نے لکھے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان اور ڈونکی ڈاکٹرائن