اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دے دی

May 04, 2024 | 23:23:PM

(24 نیوز ) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے بہترین آغاز کیا ہے، شاہینوں نے میزبان ملائیشیاکو 4 کے مقابلے 5 گول سے شکست  دے دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق ملائیشیا کے شہر اپوہ میں شروع  ہونے  والے  ایونٹ میں پاکستان  اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،میچ میں پاکستان نے نویں منٹ میں سفیان خان کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، اسی کوارٹر میں میزبان ملک کے ابو کمال نے خسارہ پورا کردیا،  دوسرے کوارٹر میں ابو کمال نے ایک اور گول کے ذریعے ٹیم کو  برتری دلادی،ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو 1-2  ایک کی برتری تھی۔

ملائیشیا کی جانب سے تیسرا گول تیسرے کوارٹر میں میزبان ٹیم کے کھلاڑی ابو کمال نے کیا اس طرح انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ،ملائیشیا کا چوتھا گول مہران جلیل نے بنایا، اس طرح ملائیشیا کو پاکستان پر 1-3 کی برتری حاصل تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں شاہینوں نے  ایسی واپسی دیکھائی کہ حریف ٹیم کو ہی واپسی کا راستہ نہ مل سکا ، پاکستان نے سفیان خان کی ہیٹ ٹرک   اور ذکریا حیات کے ایک گول کی مدد سے میچ لیول کیا لیکن میچ کے آخری مرحلے میں ملنے والے پنلٹی سٹروک کو ابو محمد نے گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کیخلاف کل 5 مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلےگی،آج کے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کپتان پاکستان ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ  میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سنسنی خیز رہا، ابتدائی کوارٹر میں کارکردگی اچھی نہیں رہی اور جو پلان دیا گیا ہم پہلے دوکوارٹر میں اس پر عمل نہیں کرسکے۔

عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ  دو بار خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، جیت کا کریڈیٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جو جان لڑا کر کھیلے، ہیڈ کوچ  رولینٹ آلٹمنز کا پلان بھی بہت اچھا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوریا کے خلاف میچ کے لیے عوام دعا کرے، امید ہے ہم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر آئیں گے، ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری لانےکی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیپالی نوٹ پر کالاپانی کا علاقہ شامل ،انڈیا تلملا اٹھا

مزیدخبریں