کورونا کی چوتھی لہر مزید 19 جانیں لے گئی۔ 580 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی دیکھیں:5 سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین ہو گی۔۔حکومت کا بڑا اعلان