مسجد وزیر خان میں شوٹنگ۔۔۔عدالت کا واقعے کی ویڈیوز دینے کا حکم

Nov 04, 2021 | 10:37:AM

(24نیوز)ضلع کچہری لاہور مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے  کےمعاملے پر عدالت نے ملزموں کے وکلاء کو واقعے کی ویڈیوز دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صباء قمر ممکنہ طور پر ڈینگی میں مبتلا ہیں جس کا اداکارہ نے  ٹیسٹ کروا لیا ہےاداکارہ کے وکلا نے بتایا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے،اداکارہ طبعیت ناسازی کے باعث عدالت کے روبرو پیش نا ہوئیں ۔

واضح رہے عدالت میں صباء قمر کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی عدالت نے صباء قمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، شریک ملزم گلوکار بلال سعید نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:    واردات میں مزاحمت کیوں کی؟ ڈاکوئوں کا بدلہ۔ دکاندار قتل

مزیدخبریں