بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے !!لیکن کیسے؟ ۔۔۔فواد چودھری نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر نےبھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح پر طنزیہ ٹوئٹ کی،فواد چوہدری نے ایک میم ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے ’ٹی ٹوئنٹی میمز‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
فواد چوہدری نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے، جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ۔۔۔ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ۔ایک شخص زخمی