وزیر توانائی نے بجلی سستی کرنے کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر توانائی حماد اظہر نے فروری سے نومبر تک کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی اور یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فی یونٹ کمی کی جائے گی اور کمرشل صارفین کے لیے اس شرح میں 11.98 فیصد کمی کی جائے گی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ استعمال کیا جائے گا جب کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16.33 اور 22.95 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے !!لیکن کیسے؟ ۔۔۔فواد چودھری نے بتا دیا