بیٹے کی گرفتاری۔۔ کنگ خان سے معافی۔۔راہول گاندھی کا خفیہ خط سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس سینئر رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس پر میں آپ لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خط لکھا تھا جسے اب تک خفیہ رکھا گیا۔ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے نام لکھے گئے خط میں ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔یہ خط 3 اکتوبر 2021ء کو آریان خان کی گرفتاری کے بعد 14 اکتوبر کو لکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم چور ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔۔ قوم کو یہ سبق یاد ہو چکا۔۔ شہبازشریف
’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی بچہ اس طرح کے سلوک کا ہرگز مستحق نہیں ہوتا، آپ نے اپنی اداکاری سے لوگوں میں خوشیاں بانٹیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی آپ اسے جاری رکھیں گے۔آپ اور آپ کی فیملی انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں جس پر میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔
کانگرس رہنما نے خط میں مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ بہت جلد آپ اور آپ کے اہل خانہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بارش اور برف باری کہاں ہو گی؟ اہم خبر جانیے