کیا عفت عمر نے ہونٹوں کی سرجری کرالی ہے؟اداکارہ نے بتا دیا
پاکستانی اداکارہ، عفت عمر، ہونٹوں، پلاسٹک سرجری، انسٹاگرام، صارفین، تبصرے، کچھ روز قبل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ عفت عمر نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے یا نہیں ،عفت عمر نے سب بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کے ہونٹ خاصے نمایاں تھے جس کے بارے میں کئی صارفین نے اپنے تبصرے پیش کیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر ان کی ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ عفت آپ شاندار دکھائی دے رہی ہیں، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن آپ کے چہرے پر یہ فلرز کچھ اضافی دکھائی دے رہے ہیں، شاید یہ تصویر میں ایسے لگ رہے ہوں۔
عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں لگوائے، وزن کم ہونے کے باعث میرے ہونٹ ایسے دکھائی دے رہے ہیں، میرے ہونٹ عموماً ایسے نہیں دکھائی دیتے تاہم وزن کی کمی کی وجہ سے ایسے دکھ رہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے وضاحت کے بعد بھی کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی وضاحت کو جھوٹا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حسینہ کی موت سے قبل آخر ی پوسٹ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل