(24 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے اس لیے واپس لیتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی گرفتاری۔۔ کنگ خان سے معافی۔۔راہول گاندھی کا خفیہ خط سامنے آ گیا