بچوں کا سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

Nov 04, 2021 | 15:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی والدین نے بچوں کے سر گول کرنے کے مہنگے ترین ہیلمٹ خریدنا شروع کردیئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والےہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

چینی والدین کا کہنا ہے کہ جس بچے کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔ والدین ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں کہ جو ان کے نزدیک بچوں کے سرکو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس کیلئے  قیمتی ہیلمٹ نما سانچے بھی خریدے جارہے ہیں۔ ان آلات کی فروخت اب باقاعدہ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکی ہے۔

دوسری جانب کمپنیوں نے اس کےلئے مخصوص چٹائیاں بھی بنانا شروع کردی ہیں۔اس سال اکتوبر میں اس رحجان میں تیزی آئی ہے۔ والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگر دکانوں کا رخ کررہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چینی والدین بچوں کا سر گول کرنے کے لئے دن میں کئی گھنٹوں تک بچے کے سرپر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی منڈھے رکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں اوائل عمر میں بچوں کا سر نرم ہوتا ہے اور ٹوپی نما ہیلمٹ پہننے سے وہ خاص شکل میں ڈھل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی گرفتاری۔۔ کنگ خان سے معافی۔۔راہول گاندھی کا خفیہ خط سامنے آ گیا

 چینی سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس ایجاد کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک معجزاتی ایجاد قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ان کےبچے کا سر بالکل گول ہوگیا جس پر انہیں مسرت ہے۔ والدہ کے مطابق ماہرین نے سات ماہ کی بچی کے لیے بطورِ خاص ایک ہیلمٹ ڈیزائن کروایا جس کے بعد اس کا سر معمول پر آگیا۔

اسی طرح ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کا سر پیچھے سے چپٹا تھا جس کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی اولاد بھی اس تکلیف سے گزرے ۔ تاہم ڈیمانڈ کی وجہ سے بعض جدید ہیلمٹ کی قیمت 4300 ڈالر تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کاسعد رضوی کے حق میں بڑا فیصلہ۔۔

مزیدخبریں