پیکج مذاق ۔۔عمران خان کا استعفا ہی قوم کیلئے بڑا ریلیف ہوسکتا ہے۔۔ اپوزیشن

Nov 04, 2021 | 15:49:PM

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن رہنماﺅں نے وزیراعظم کے مہنگائی پر ریلیف پیکج کو نیا لالی پاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پیکج مذاق ہے عمران خان استعفا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پیکج مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت سے صرف6ماہ کیلئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، تین سال کے دوران گھی کی قیمت میں108فیصد، آٹے میں 50فیصد اور گیس میں300فیصد اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرنے والے 20 کروڑ لوگوں کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم ہے۔
شیری رحمان نے کہا معاشی اعداد و شمار خطے میں سب سے خراب ہوگئے،حکومت معیشت کی صورتحال پر پوری قوم سے معافی مانگے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، ڈبونے والے ملاح خود ہیں۔
شازیہ مری نے کہا عوام کچھ خریدنے کے قابل نہیں رہے۔
حمزہ شہباز نے کہا وزیراعظم نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ،پوری قوم کو سبسڈی کا مستحق بنادیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ملک چلانے کی اہل ہی نہیں، جس دن عمران خان گھر جائینگے ملک سے مہنگائی ختم ہو جائیگی۔
 سینیٹر ساجد میر نے کہا چینی اور آٹا چور مافیا کو ریلیف دیدیا گیا۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ2کروڑ عوام کیلئے سبسڈی باقی20کروڑ کیا کرینگے۔ 
یہ بھی پڑھیں:عدالت کاسعد رضوی کے حق میں بڑا فیصلہ۔۔

مزیدخبریں