اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے شام کے دارلحکومت دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کیا، حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف املاک کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی فورسزنے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں شامی فوج کے دو اہل کار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مالی نقصان بھی واقع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت کاسعد رضوی کے حق میں بڑا فیصلہ۔۔