(24نیوز)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا وزیرِاعظم کے ریلیف پیکیج پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل ریلیف پیکیج نہیں فراڈ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیرِ اعظم کے ریلیف پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا اور آج چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ترجمان ن لیگ پنجاب نے کہا کہ عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں،ان کے لئے 22 کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ،دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے چینی، پیٹرول، ادویات اور گندم کی مد میں 2 ہزار ارب کا ڈاکا مارا ہے۔عمران خان پہلے2 ہزار ارب قومی خزانہ میں جمع کرائیں اور عوام کےلئے ریلیف پیکیج کا اعلان پھر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پیکج مذاق ۔۔عمران خان کا استعفا ہی قوم کیلئے بڑا ریلیف ہوسکتا ہے۔۔ اپوزیشن