ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔بنگلہ دیش کو ایک اور شکست 

Nov 04, 2021 | 16:50:PM
آسٹریلیا کو آسان ہدف مل گیا
کیپشن: آسٹریلیا ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے  مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ شروع ہوتے ہی بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 یہ بھی پڑھیں:    خیبر پختونخوا ۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا