میری لڑائی کسی کی ذات سے نہیں کرپشن کیخلاف ہے ۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کسی کی ذات سے لڑائی نہیں میری لڑائی کرپشن کیخلاف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ نہیں ملاتا، اس سے ہاتھ ملانے کا مطلب اس کی کرپشن کوتسلیم کرنا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں اگرکسی پرالزام لگ جائے تومجال ہے وہ شخص پارلیمنٹ میں گھس جائے، پاکستان میں ایسا تصورہی نہیں ، یہاں پر اربوں کی کرپشن کرتے ہیں اور اسمبلی میں آکر پاک صاف ہوجاتے ہیں۔ مغرب کی پارلیمنٹ میں ہماری سینیٹ کی طرح تو پیسے نہیں چلتے؟ ان کا اخلاقیات کا معیار بہت بلند ہے، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گرا ہے، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ جب قوم اچھے، برے کی تمیز ختم کر دے تو ختم ہوجاتی ہے، جب برے کو برا نہ کہیں اسے تسلیم کرلیں مطلب زوال شروع ہوگیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی ہے، ہمارے نبی دنیا کے عظیم رول ماڈل تھے، ہمیں بچوں کو بل گیٹس کے بارے میں بتانے کے بجائے دنیا کے عظیم لیڈر کے بارے میں بتانا ہو گا۔ سوشل میڈیا ایک نئی چیزآئی ہے جو کہ ایک یلغارہے، نئی جنریشن کو صحیح راستہ دینا سکالرز کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، سکالرزراستہ بھول جائیں تومعاشرے کونقصان ہوتا ہے۔ سکالرز کی پوری طرح مدد کریں گے، دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں، آج کے پاکستان میں سکالرزکی بہت ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی بہترتربیت کرنا ہوگی۔ اللہ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف ، قانون کی حکمرانی ، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کے بنیادی اصول تھے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اور سماجی بہبود کے حصول کےلئے حضور نبی کریم کی تعلیمات کافہم اور عملی زندگی میں ان کانفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کے اصولوں اور حقیقی تعلیمات کے مطابق مسلم نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی نے افغان کپتان سے ایسا کیا کہا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا؟؟؟ویڈیو سامنے آگئی