پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مذہبی تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے کے تحت وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے سے متعلق پنجاب حکومت سے رائے طلب کی ،پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دیدی،صوبائی کابینہ کے وزرا نے پابندی ہٹانے کی سفارش کردی ،سمری کے حق میں کم از کم 18 وزرا کی حمایت درکار تھی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کابینہ کی منظوری کے بعد سفارشات وفاق کو بھجوا رہی ہے ،ذرائع ایوان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سفارشات موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ