(نیوز ایجنسی)تبدیلی سرکار کی تباہ کاریاں جاری‘ بہاولنگر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار د یدیا اورکہا کہ اس حکومت سے عوام کو خیر کی توقع نہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بات پر عمران خان نے یوٹرن لیا ہے اب عمران خان آب زم زم سے نہا کر بھی آجائیں تو پاکستان کے عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور یوٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے اس جیسا وزیر اعظم ملکی تاریخ میں کبھی نہیں آیا جو ہر بات پر یوٹرن لے لیتا ہے اب اس کی کسی بات پر پاکستانی عوام کو اعتماد نہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جس بات کا نوٹس عمران خان لیتے ہیں بالکل اس کے برعکس وہ اشیامہنگی ہوجاتی ہیں ۔عوام آج بھی وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 1100ارب روپے کے کراچی پیکیج پر عملدرآمد کے منتظر ہیں ۔وزیراعظم اپنے ہر خطاب میں عوام کو ایک نیا لالی پاپ دیتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ہر بات پر یوٹرن ۔ حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔پیکیج پرعوامی رد عمل
Nov 04, 2021 | 19:17:PM