(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو رواں سال اربوں روپے کے خسارے کا سامنارہا،قومی ایئر لائن کی سال 2021 کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو9 ماہ میں 42 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا،جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے ،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ جولائی تا ستمبر3 ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ خسارے کاسامنا رہا،تیسری سہ ماہی میں پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب56 کروڑ رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: بجرنگی بھائی جان کی ''منی ''نے نئی تصاویر شئیر کردیں
رپورٹ کے مطابق اپریل تاجون تک ہوائی سفر مکمل معمول پر آنے کے اندازے غلط ثابت ہوئے ،کورونا کی چوتھی لہر کے باعث کئی ملکوں میں فلائٹس پر پابندی رہی ،حج اور عمرہ سیزن بحال نہ ہونے پر بھی پی آئی اے کو نقصان ہوا،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ برطانیہ ،ملائیشیا ،خلیجی ممالک ،سعودی عرب کی پروازوں پر پابندی سے بھی نقصان ہوا،کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کیلئے آپریٹ کرنا تاحال چیلنج ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ