بڑے دعوے ۔۔فوری ایکشن ۔۔پنڈورہ پیپرز پر تحقیقات سست روی کا شکار

Nov 04, 2021 | 22:40:PM
پنڈورہ پیپرز
کیپشن: پنڈورا پیپرز پر تحقیقات سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنڈورہ پیپرز پر وزیراعظم کی جانب تحقیقات کے اعلان کے باوجود تحقیقات سست روی کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورہ پیپرز کو ایک ماہ گزر گیامگر  وزیراعظم معائنہ کمیشن کی تحقیقات گو مگو کیفیت کا شکار ہیں ۔  معائنہ کمیشن کامکمل  انحصار صحافیوں پر ہے ۔تاحال نہ ایف بی آر نےکسی کو نوٹس جاری کئے گئے اور نہ ہی ایف آئی اے نے کوئی ایکشن لیا۔ذرائع کے مطابق  پاکستان سے بڑی تحقیقات میں شامل صحافیوں کو سوالنامہ بھجوایا گیا ہے ۔حکومت نے آئی سی آئی جے سے بھی آف شور کمپنیوں بارے معلومات کیلیے رابطہ کیا ۔حکومتی کمیشن تاحال غیر قانونی کمپنیوں اور پبلک آفس ہولڈرز تک نہ پہنچ سکی ۔ابھی تک حکومتی کمیشن نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی بھی جانچ پڑتال کرنی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیشن نے پہلے مرحلے میں 50 کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے جن سے تحقیقات کرنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک کی ملکہ ترنم نور جہاں کا روپ دھار کر لپ سنکنگ ، مداحوں نے کورا جواب دیدیا