وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات، اہم بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کی خیریت دریافت کی، وہ بالکل ٹھیک ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ بالکل ٹھیک ہوں اور مشن سے پیچھے نہیں ہٹوںگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جے آئی ٹی میں انسداد دہشتگردی کے معاملات کے جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، امکان ہے کہ دو حملہ آور موجود تھے ، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ لڑکے کو تیار کرنے والے اور فنڈ دینے والوں تک پہنچیں گےممیڈیا میں ملزم کو بیان لیک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ان کاکہناتھا کہ تمام اہلکاروں کے فون فرانزک کو بھجوا دیا،جائزہ لیا جائے گا کہ تھانے والوں اور ملزم کا کن سے رابطہ تھا۔
چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب کا بیان
— 24 News HD (@24NewsHD4) November 3, 2022
عمران خان کی خیریت دریافت کی،، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔۔
عمران خان نے کہا ہے کہ بالکل ٹھیک ہوں اور مشن سے پیچھے نہیں ہٹونگا۔۔۔ pic.twitter.com/JQBOY3jaxf
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جمائمہ نے اہم ٹوئٹ کردی