عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لندن میں تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لندن میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاوس کے باہر کیا جا رہا ہے۔ مظاہرہ تحریک انصاف لندن کیطرف سے منعقد کیا گیا ہے
مظاہرہ میں بڑی تعداد میں کارکن، عمران خان کے سپورٹرز اور اوورسیز شریک ہیں اور رانا ثناء اللہ اور اتحادی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔ مظاہرین نے پاکستانی اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق عمران خان کی عوامی مقبولیت سے پریشان کردار اسکی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔ ایک کارکن وقاص ساگر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے
جب تک عمران خان کا مطالبہ تسلیم نہیں ہوگا برطانیہ میں تحریک جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔