ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑ ھ ارب ڈالرسے زیادہ اضافہ 

Nov 04, 2022 | 00:47:AM
سٹیٹ بینک، ملکی زرمبادلہ، ذخائر، اعدادوشمار، جاری،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 51 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبر تک 14 ارب 67 کروڑ ڈالر رہے۔
رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.47 ارب ڈالر اضافے سے 8.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر 5.76 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈیڑھ ارب ڈالر قسط سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات، اہم بیان جاری کردیا