عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 'اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں'۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں لانگ مارچ میں خونریزی کے حوالے سے کہا تھا ۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی۔ سازشیوں کا منہ کالا ہوا۔ میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 3, 2022
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات، اہم بیان جاری کردیا