لانگ مارچ فائرنگ: پولیس اور حساس اداروں کی ابتدائی رپورٹ مکمل 

Nov 04, 2022 | 10:16:AM

Read more!

(24 نیوز) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر کل ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں پولیس اور حساس اداروں نے ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے گیارہ خول ملے جن میں سے دو بڑی گن کے ہیں۔

اس حوالے سے وزیرآباد میں جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ وزیرآباد پولیس کے مطابق کل تیرہ افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے گیارہ گولیوں کے خول ملے ہیں جن میں سے نو پستول کے اور دو بڑی گن کی گولیوں کے خول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنا چاہیئے: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بڑی گن سے اوپر کی سمت سے فائر کیے گئے۔ کنٹینر پر فائرنگ کے بعد ڈرائیور نے کنٹینر نہیں روکا۔ وقوعہ کی ساری جگہ سیل کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں