ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

Nov 04, 2022 | 10:35:AM
ڈالر ,انٹربینک,معاشی ماہرین,اسمگلنگ, چاندی ,24نیوز ,سٹیٹ بینک آف پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان) ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ۔ انٹر بینک میں ڈالر 221.95 روپے سے بڑھ کر 222روپے پر آگئی ۔ 

یاد رہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 51 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبر تک 14 ارب 67 کروڑ ڈالر رہے۔

 رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.47 ارب ڈالر اضافے سے 8.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر 5.76 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈیڑھ ارب ڈالر قسط سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔