پاکستانی شوبز شخصیات کاعمران خان پرحملےپرردعمل

Nov 04, 2022 | 11:14:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شوبز شخصیات کی عمران خان پر حملے کی مذمت
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کےشوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

علی ظفر

اداکارو گلوکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا دن یاد دلایا۔ اور کہا کہ ’’ خدا نہ کرے کہ عمران خان کے ساتھ کچھ برا ہو، کیونکہ اس کے بعد کیا ہوگا، اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا‘‘۔ 

مومن ثاقب

سوشل میڈیا سٹار اور ابھرتے ہوئے اداکارمومن ثاقب نے تحریر کیا کہ’’ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما کو مارچ یا ریلی کرنے کا حق ہے جب تک کہ وہ پرامن ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے وہ حق ہے جو ہم سب کو حاصل ہے۔ جو تشدد کا سہارا لیتا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ لوگوں پر اس طرح کا حملہ بزدلانہ اقدام ہے‘‘۔

عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے تحریر کیا کہ میرا دل لہولہان ہو رہا ہے۔

ارسلان نصیر 

 یوٹیوبر اوراداکار ارسلان نصیر نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، یہ سننے میں آیا ہے کہ وہ محفوظ ہیں لیکن زخمی ہوئے ہیں، اللّٰہ انہیں اور ان کے ساتھیوں اور مظاہرین کو محفوظ رکھے۔

ماورا حسین

اداکارہ ماورا حسین نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ اللّٰہ عمران خان اور ریلی میں شرکت کرنے والوں کی حفاظت فرمائے۔ 

 روحیل حیات

موسیقار روحیل حیات کا کہنا تھا ک’’ہ خدا کا شکر ہے کہ عمران خان بحفاظت ہیں۔ساتھ میں انہوں نے اس واقعے سے متعلق کہا کہ یہ اچھی پیشرفت نہیں ہے‘‘۔

مصطفیٰ زاہد 

گلوکار مصطفیٰ زاہد کا کہنا تھا کہ نے عمران خان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔