ایلون مسک کاٹوئٹر  ملازمین کےلیےبڑا اعلان

Nov 04, 2022 | 11:47:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹوئٹر کا آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایک ہفتے تک کمپنی کے مستقبل کے بارے میں غیریقینی والی صورتحال تھی، تاہم اب کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین القوامی میڈیاکےمطابق کمپنی نے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کے روز ان کی قسمت کا فیصلہ کردیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی بہتری کے لیے وہ جمعہ کو اپنی عالمی افرادی قوت کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ای میل میں مزید کہا ہے کہ ٹوئٹر کے وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں ان کے کام کے بارے میں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ساڑھے سات ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔