نئی دہلی: فضائی آلودگی، اسکولز بند کردیے گئے

Nov 04, 2022 | 12:07:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردیے گئے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ  اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد کل سے پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 4 فلسطینی جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری اسکولز بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث دہلی اور دیگرعلاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہونے پر اروند کیجریوال کو  تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

مزیدخبریں