علی ظفرکےٹوئٹر کی بہتری کے لیے ایلون مسک کو مفیدمشورے

Nov 04, 2022 | 12:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹوئٹر کی مزید بہتری پر ایلون مسک اور علی ظفر میں تبادلہ خیال
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی نئے سربراہ ایلون مسک آئے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لئے نت نئی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک اور پاکستانی گلوکار علی ظفر کے درمیان ٹوئٹر پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال ہوا، ایلون مسک علی ظفر کے خیالات سے متفق دکھائی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر صارفین سے وائن ایپ کی بحالی کے حوالے سے رائے جاننا چاہی، جس پر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے‘۔

جس پر ایلون نے جاننے کی کوشش کی کہ اسے ٹک ٹاک سے بہتر بنانے کے لیے کیا کرسکتے ہیں، اس پر گلوکار علی ظفر نے ایلون مسک کو تجاویز پیش کیں تو ایلون مسک نے اسے خوب سراہا۔

علی ظفر نے اپنے خیالات و تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’تخلیق کاروں کو ’لائکس‘ اور ’فالوور‘ کی جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں ، مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں، اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور اس سے کمائیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں اور ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کرسکیں اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں‘۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک علی ظفر کے خیالات اور تجاویز سے متاثر اور متفق دکھائی دیئے اور بتایا کہ جاپان نصف سے زیادہ نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا۔