ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن 31 گیندوں پر 61 رنز بناکر نمایاں رہے اور ڈیرل مچل 21 رنز بناکر 31 ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے مزید کیا کرنا ہوگا؟
نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بنا پائی ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر3، مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ 1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کیں۔