ملالہ یوسفزئی کی عمران خان پر حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ’کسی بھی سیاسی عقیدے اور جماعت کے سربراہ پر حملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کبھی بھی قابل قبول احتجاج نہیں ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Attacks on leaders of any political belief or party are always wrong. And violence is never an acceptable protest. Wishing @ImranKhanPTI a full recovery.
— Malala (@Malala) November 3, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔