(ویب ڈیسک) فیس بک کے بھارت کے سربراہ اجیت موہن مستعفی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک کی میٹا کمپنی نے اجیت موہن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک بھارت کے سربراہ اجیت موہن نے مزید اچھے مواقع حاصل کرنے کے لیے استعفیٰ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اجیت موہن سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ جوائن کریں گے۔یاد رہے کہ اجیت موہن نے بطور سربراہ فیس بک انڈیا جنوری 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا۔