اب مجھے یاد نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، شیخ رشید

Nov 04, 2022 | 12:59:PM
اب مجھے یاد نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میں عاشقِ رسول ہوں اور میرے خلاف سارے کیس سیاسی ہیں۔ پاکستان کے جن چار لوگوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے ان میں شامل ہوں۔

شیخ رشید نے راولپنڈی ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں کئی لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے اور اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ملک دشمن سوچ اور جمہوریت دشمن سوچ چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا

شیخ رشید نے مزید کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا حالانکہ حملہ آور ایک سے زائد تھے، لیاقت علی خان قتل ہوئے بینظیر بھٹو شہید ہوئیں اس وقت بھی کہا گیا ایک حملہ آور تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے اور پردے کے پیچھے اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔