پاک روس تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، اہم معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور روس کے مابین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے روس سے3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندم حکومتی سطح پر 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔ اس معاہدے کی منظوری کابینہ سے ای سی سی کے 31 اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ روس نے پاکستان کو گندم فراہم کرنے کیلئے پیشکش کی تھی۔ روس سے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا عمل 15 جنوری 2023ء تک مکمل ہوگا۔