(24نیوز)سرد موسم شروع ہوتے ہی اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں میں کمی نظر آنے لگی ۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز 46 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اوررواں سیزن میں اسلام آباد میں ڈینگی سے شکار افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 942 ہو چکی ہے گزشتہ روز شہری علاقوں میں 41 کیسز جبکہ دیہی علاقوں میں 15 کیس رپورٹ ہوئے ۔
رواں سال دیہی علاقوں میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 861 تک جا پہنچی اوراب تک شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 2 ہزار 81 ہو چکی ہے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن میں اسلام آباد میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔