ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخواء میں نظام صحت کی بہتری کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی تقریب میں موجود تھے۔