(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ ان دنوں سرکاری ادارےایف بی آر کے ریڈار پر آ گئی ہے۔ایف بی آئی نے معروف گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے ڈی ایچ اے زیڈ بلاک میں واقع فیصل بنک کی برانچ میں گلوکارہ میشا شفیع کے اکاونٹس منجمد کئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 21لاکھ 42ہزار روپے کی نادہندہ تھیں، ایف بی آر میں اداکارہ میرا پرویز شفیع کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔میشا شفیع نے سال 2015میں ڈی ایچ اے میں خریدی گئی پراپرٹی اپنے اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی تھی،ایف بی آر نے پراپرٹی کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیاتھااور ان کے اکاونٹس سے 3لاکھ 28ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔کمشنر ان لینڈ ریونیو جبران مسرور کی ہدایت پر اکاونٹس منجمد کئے گئے۔ایس اے ٹو کمشنر ارشد علی شیخ،انسپکٹر ثاقب کھوکھر،محمد فاروق ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔
یاد رہے کہ اداکار علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری سطح پر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی تھی اورایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی تو گلوکارہ اپنی صحت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور پیشی سے استثنی کیلئے درخواست دے دی تھی۔