پارٹی لیڈر کو انتشار کی بجائے قومی اتحاد کی بات کرنی چاہیئے، ندیم افضل چن

Nov 04, 2022 | 15:56:PM

(محسن المک، اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں اور پارٹی رہنماؤں کو ملکی مفادات کو ہمیشہ آگے رکھنا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کو انتشار کی بجائے قومی اتحاد کی بات کرنی چاہیئے، عمران خان کو قریب سے جانتا ہوں وہ انتشار کا پیغام نا پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آخرکار پارلیمنٹ میں ہی آنا پڑے گا اور سب مسائل کا حل بیٹھ کر ہوتا ہے، انتشار سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا صرف ملک کا نقصان ہوگا۔

مزیدخبریں