لانگ مارچ میں مارے جانیوالے معظم کے معصوم بچوں کی آہیں،سب کو رلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیرآباد (24 نیوز)انصاف کیلئے در بدر ،لانگ مارچ میں مارے جانیوالے معظم کے معصوم بچوں کی آہیں،سب کو رلا دیا۔
عمران خان کے لانگ مارچ اور قاتلانہ حملہ کے دوران جاں بحق ہونے والے معظم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی،مقتول کی رہائش گاہ کے قریب کھلے کھیتوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی ،مقتول معظم شہزاد کی تدفین نانگاں والے قبرستان میں ہو گی ،لوگ دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔
ضرور پڑھیں :لانگ مارچ فائرنگ کے ملزم کا جنونیت بھرا اعترافی بیان افسوسناک اور حساس صورتحال کا عکاس
تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے نماز جنازہ میں شرکت ،تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے،مقتول کے ننھے بیٹے بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول کے بچوں نے کہا کہ پاپا کے بغیر اب کیسے زندہ رہیں گے؟ پاپا نے عمران خان پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کو روکا تو پاپا کو مار دیا گیا ۔