(ویب ڈیسک ) پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر اور بیوٹی سیلون کی مالکن ڈولی کے خلاف خاتون کے قدرتی بالوں میں ناقص بال لگانے کا معاملہ منظر عام پر آ گیا۔ڈولی کی ایک کسٹمر نےان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے خاتون کے بالوں میں ناقص بال لگانے اور قدرتی بال بھی خراب کر نے پر ڈولی سگنیچر سیلون گلبرگ کے مالکن کے خلاف ڈگری کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سیلون کی مالکن کو حکم دیا کہ درخواست گذار خاتون کو دو لاکھ روپے فوری ادا کیے جائیں۔عدالت میں گارڈن ٹاون کی مدیحہ نور نے دعوی دائر کیااورموقف اختیار کیا کہ اس نے بالوں کولمبا کرنے کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے بال لگوائے لیکن یہ بال ناقص تھے جنہوں کی وجہ سے ان کے قدرتی بال بھی خراب ہو گئے۔
عدالت نے سماعت سننےکے بعدسیلون کی مالکن ایک لاکھ ساٹھ ہزار واپس کرنے اور چالیس ہزار ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔