بھارت کو ہرانے پر پاکستانی اداکارہ نے زمبابوےکے کرکٹرز کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بخار آج کل ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کے سر پر چڑھا ہوا ہے ایسے میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے کہا ہے کہ’’ اگر زمبابوے کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرادے تو وہ زمبابوین لڑکے سے شادی کریں گی‘‘۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے آنے والے بھارت زمبابوے ٹی 20 میچ کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے جس کے بارے میں کافی بات کی جا رہی ہے، اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر زمبابوے نے "معجزاتی طور پر" ہندوستان کو شکست دی تو وہ افریقی ملک سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔
I'll marry a Zimbabwean guy, if their team miraculously beats India in next match ????
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 3, 2022
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سحر شنواری اس طرح کسی سے شادی کرنے کا اعلان کر رہی ہوں ، اس سے قبل 2019 میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر کیوی کرکٹر نے بھی اتنا ہی دلچسپ اور مبہم جواب دیا تھا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت اور زمبابوے کی ٹیم 6 نومبر کو آمنے سامنے ہو گی۔گزشتہ روز بھارت بمقابلہ بنگلا دیش کے میچ کے دوران بھی سحر شنواری سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں اور بھارت کے ہارنے سے متعلق ٹوئٹس کر رہی تھیں۔
Ya Allah is barish ko aaj itna barsha keh india ke semi final mein janey ki umeedein ia barish mein beh jaye ????#INDvsBAN
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 2, 2022
کرکٹ کے شائقین پاکستانی اداکارہ کو ٹرول کر رہے ہیں اور ان کی پچھلی پیشگوئیوں کو دوبارہ پوسٹ کر رہے ہیں اور اس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ وہ کیسے غلط تھیں۔ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ پھر مجھے آپ پر افسوس ہے کہ آپ اپنی پوری زندگی اکیلے کیسے گزاریں گے۔
God is merciful. He will save the Zimbabwean guy as already they're going through a lot of trouble, I'm sure God won't burden this guy anymore????
— KamDev Baba (@TheKamDevBaba) November 4, 2022
Usually, your God doesn't listen 2 Pakistanis Duas in ICC tournaments, that's the track record ????
Looks like U will marry a Pakistni???? https://t.co/ROIDSvZIEi