پنجاب کابینہ اجلاس، صوبائی وزرا نے آئی جی پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

Nov 04, 2022 | 18:13:PM

(24نیوز)  پنجاب کابینہ کے اجلاس میں لانگ مارچ پر فائرنگ ،صوبائی وزرا اپنے ہی حکومتی انتظامات پر برس پڑے اور اپنے ماتحت پنجاب پولیس پر شدید تنقیدکی۔ ذرائع کے مطابق وزرا نے وز یر اعلی پنجاب سے آئی جی پنجاب کو ہٹانے مطالبہ کردیا اور وزیر آبادمیں لانگ مارچ میں عمران خان پر حملے اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر خوب تنقید کی گئی۔ سینیر وزیر میاں اسلم اقبال اور مراد راس آئی جی پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں