عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے اہل خانہ سے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔ملزم نوید کی اہلیہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز شوہر مجھے دھونکل میں واقع ہسپتال لےکرگیا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل پرہم پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے گزرے تھے تو استقبالیہ کیمپ میں اونچی آوازمیں میوزک بجانے پر شوہر کو غصہ آگیا،ملزم کی بیوی کا کہنا تھاکہ نوید نے بڑبڑاتے ہوئے میوزک بجانے والوں کوبرا بھلا بھی کہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، پولیس کی نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،پنجاب حکومت کی نااہلی کا پول کھل گیا